غزہ : غزہ میں خواتین نے بدترین تباہی اور نسل کشی کے باوجود اپنی مذہبی اور سماجی اقدار کو ترک نہیں کیا۔ وہ ہنگامی حالات میں بھی اپنی حیا کا مکمل خیال رکھتی ہیں۔ غزہ ہمیشہ سے ہی قدامت پسند معاشرہ رہا ہے۔ جہاں خواتین کی بے پردگی کا کوئی تصور ہی نہیں۔ خواتین ہوں یا بچیاں وہ گھروں سے نکلتے ہوئے سر اور جسم کو ڈھانپنے کا مکمل اہتمام کرتی ہیں۔ ہنگامی حالات میں جب زندگی بچانا ترجیح ہو مذہبی اور سماجی اقدار کا خیال رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتا ہے لیکن آفرین ہے غزہ کی بیٹیوں کو جو تباہی اور بربادی کی بھاری قیمت ادا کرنے پرمجبور ہیں لیکن اپنی مذہبی اقدار چھوڑنے کو کسی بھی صورت تیارنہیں۔
اپنے پیاروں کی لاشوں پر ماتم کرتی ۔ بچوں کی لاشیں اٹھائے یا بے سرو سامانی کے عالم میں نقل مکانی کرتی غزہ کی بیٹیاں ہر حالت میں مکمل حجاب میں دکھائی دیتی ہیں۔ حیا اور حجاب کا ایسا اہتمام کہ خواتین رات کو سوتی بھی حجاب میں ہی ہیں کہ اگراسرائیلی حملے کے وقت گھر سے بھاگنا پڑے تو مذہبی اقدار پامال نہ ہوجائیں۔
غزہ کی بیٹیوں کا یہ کردار ان مسلم معاشروں کیلئے کسی تازیانے سے کم نہیں جہاں حجاب کو ایک بوجھ اور فضول چیز سمجھا جاتا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ میں تباہی و بربادی لیکن غزہ کی بیٹیوں کی…
غزہ میں تباہی و بربادی لیکن غزہ کی بیٹیوں کی مذہبی اقدار برقرار
-
Raza Musani - اگست 1, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































