
غزہ : القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے کے دوران ہم نے 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی تباہ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ القسام کے مجاہدین نے دوبدو لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مجاہدین نے مارٹر گولوں اور میزائلوں سے دشمن کے مراکز کو بھی تباہ کیا ہے۔ میزائلوں سے اسرائیل کے اندر صیہونی اداروں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


































