Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر کے دعویٰ کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 70 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے امریکی صدر کے دعویٰ کے باوجود حملے بند نہیں کئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر ترانوے فضائی حملے کئے اور ستر فلسطینی شہید کردئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی میں صابرہ، الجالہ اور الثلاثینی کے محلوں پر لگاتار فضائی حملے کیے اور کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنادیں۔ طیاروں نے المغازی پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کیا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
الازہر یونیورسٹی کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ غزہ سٹی میں جاری حملوں میں سینتالیس افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی پٹی میں دیگر علاقوں میں بھی شدید حملے کئے گئے جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ بتیس لاشیں الاہلی اسپتال لائی گئیں۔ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular