
غزہ : جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک سو پچپن فلسطینیوں کی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق غزہ بھر کے اسپتالوں میں فلسطینیوں کی لاشوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 155 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ جس میں سے ایک سو پینتیس لاشیں وہ ہیں جو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی گئیں۔ جبکہ فضائی حملوں میں بیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی طیارے مختلف علاقوں میں بمباری کرتے رہے۔ لاشوں کی آمد کے سبب طبی عملہ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔


































