
تہران: ایران نے مذاکرات کیلئے وفد عمان بھیجنے کی خبر کی تردید کردی۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے کوئی وفد عمانی دارالحکومت مسقط نہیں بھیجا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد مسقط پہنچا ہے.


































