
لندن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانیہ میں متوقع آمد کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکن، سعودی حکومت کے مخالفین کے علاوہ بڑی تعداد میں برطانوی شہری بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرقاتلوں کا بائیکاٹ کرو، خاشقجی کو انصاف دو۔ یمن کی جنگ بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بن سلمان اور سعودی حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ برطانیہ میں اپنے خلاف ماحول دیکھ کر بن سلمان نے ملکہ ایلزیتھ کی آخری رسومات میں شرکت کا ارادہ تبدیل کردیا۔ آخری رسومات میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد السعود کریں گے۔ وہ مرحوم شاہ فہد کے پوتے اور نئی نسل کا حصہ ہیں۔


































