
لندن : برطانیہ کے ساٹھ لیبر ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطینی ریاست کو فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ لیبر پارٹی کے ارکان نے فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ کر فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کے منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ رفح میں انسانی شہر کی تعمیر کا منصوبہ فلسطینیوں کی نسلی صفائی کا منصوبہ ۔فلسطینیوں کی شناخت مٹانے اور زمین ہتھیانے کی کوشش ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو رفح منصوبے پر عمل کرنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ خط میں حکومت سے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کی فنڈنگ کی بحالی۔ اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی۔فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیاہے۔


































