
جنیوا : فلسطین میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق مس فرانسسکا البانی نے اسرائیل کی اقوام متحدہ میں رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔
مس فرانسسکا البانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملے کررہا ہے۔ انروا اور امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر اسرائیلی فوج نشانہ بنارہی ہے۔ ایسے میں اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات لازمی ہوچکے ہیں اور ایک ایسا ملک کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کردینی چاہئے جو اقوام متحدہ کے قوانین کا احترام نہیں کرتا ہے۔اس وقت ضرورت ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کردی جائے کیونکہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کا مسلسل مذاق اڑا رہا ہے۔


































