
کابل: اقوام متحدہ اور طالبان حکومت نے پاکستان سے افغان تارکین کو نکالنے کے فیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہاکہ کسی بھی پناہ گزین کی واپسی رضاکارانہ اور بغیر کسی دباؤ کے ہونی چاہیے تاکہ حفاظت کے خواہاں افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم سے بھاگنے والوں کے پاس اکثر ضروری دستاویزات اور سفری اجازت نہیں ہوتیں۔ بین الاقوامی تحفظ کے حامل افغانوں کو ملک بدر نہ کیا جائے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ اسے اپنے منصوبے پر نظرثانی کرنا چاہئے۔ افغان مہاجرین پاکستان کے سیکیورٹی مسائل میں ملوث نہیں ہیں جب تک مہاجرین رضاکارانہ طور پر نہیں نکلتے، پاکستان کی طرف سے انہیں برداشت کرنا چاہیے۔


































