
اسلام آباد: دینی مدارس کے مشترکہ ادارے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ نے حکومت سے مدارس رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دینی و سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے اجلاس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ مفتی منیب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے دس روز تک مدارس بل پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ وہ اب ایکٹ بن چکا ہے۔ حکومت نے اگر کوئی ترمیم کرنی ہے تو گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد اس پر مشاورت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت ہماری مطالبے کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے عملدرآمد کرے۔ ورنہ اتفاق رائے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم ایوان صدر سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے خلاف قانون اقدامات کیوں کیے، گزٹ کیوں نہیں کرایا ؟ ہم قانونی، آئینی راستے سے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، ہم منفی گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔


































