Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پاراچنار کے لئے امدادی سامان کی ترسیل تاحال تاخیر کا شکار

پشاور: کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد امدادی سامان کی ترسیل تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے روانہ ہونا ہے، 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کھانے پینے اور امدادی سامان سے بھرے ٹرک ٹل میں موجود ہیں، سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
خیال رہے کہ امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہو سکا تھا۔
اس کے علاوہ ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کر دیا ہے، ٹل، پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 399 ایکس سروس مین کی بطور اسپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم ہوگا، تمام بنکرز کو یکم فروری 2025 تک ختم کرنے کیلئے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ کرم واقعہ پر ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 شر پسندوں کو ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرپسند فائرنگ واقعہ میں زخمی ہوئے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، گرفتار شر پسند ڈی سی پر فائرنگ سے متعلق ایف آئی آر میں بھی نامزد تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular