Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارتی عدالت کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق درخواستوں پر ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر یبن الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ ہے لہذا ہندوستان کو کشمیر کے متنازع علاقے کے تعین کا کوئی حق نہیں ہے۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کشمیری عوام 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اقدام مسترد کر چکے ہیں، ریاست پاکستان بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ مسترد کرتی ہے، ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور اس حوالے سے پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کا جلد اجلاس بلائے گا، اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان سپریم کورٹ کی ساکھ مجروح ہو چکی، عدالت نے بابری مسجد کیس میں بھی غلط فیصلہ دیا، ہندوستانی قانونی ماہرین بھی مان رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کی عدالتی توثیق انصاف کے ساتھ مذاق ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular