
پشاور : وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ہنگو اور اورکزئی کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کے ہمراہ ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے ممبران اور کوہاٹ ڈویژن امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی، جس میں اہم مشاورت کی گئی۔ ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے مشترکہ اجلاس میں ٹل، کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، جس میں یہ بات بھی طے کی گئی کہ خلاف ورزی کرنے پر پولیس قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریگی جبکہ کرّم کے مسئلہ پر ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے یا جلوس نہیں ہوں گے۔


































