Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

دمشق: روضہ سیدہ زینب(س) کے قریب دھماکا، 6 افراد شہید، متعدد زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم عاشور سے ایک روز قبل مزار حضرت سیّدہ زینب سلام اللہ علیہ کے قریب دھماکے میں چھ افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے۔ دمشق کے مضافاتی علاقے سیدہ زینب میں دھماکا مزار حضرت سیّدہ زینب کی جانب جانیوالے راستے پر ہوا۔ دھماکا خیز مواد ٹیکسی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے ٹیکسی تباہ ہوگئی۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس اور متعلقہ حکام نے دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مزار کے قریب رواں ہفتے میں دوسرا بم دھماکا تھا۔ منگل کو دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکے ایسے وقت کئے گئے ہیں جب عاشورہ محرم کی وجہ سے لاکھوں زائرین دمشق میں موجود ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔لیکن ماضی میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular