Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ظالمانہ پالیسیاں اقوا م عالم میں امریکا سے نفرت کا سبب ہیں(ولی امر مسلمین)

امریکی حکام کھل کر کہتے ہیں کہ انہوں نے شام میں اپنی فوج تیل کیلئے اتاری ، لیکن امریکا نہ تو عراق میں باقی رہ سکتا ہے اور نہ ہی شام میں باقی رہے گا
افغانستان، شام اور عراق میں جارحیت،داعش کی سرپرستی،صدر کی بیہودہ گوئی اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی امریکا سے نفرت کی وجوہات ہیں
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی اقدامات کی وجہ سے اس سے نفرت کی جاتی ہے، امریکا کو شام اور عراق میں رہنے نہیں دیا جائے گا اور اسے وہاں سے نکال دیا جائے گا، امریکی حکام کھل کر کہتے ہیں کہ انہوں نے شام میں اپنی فوج اس لئے اتاری ہے کہ وہاں تیل ہے، لیکن امریکا نہ تو عراق میں باقی رہ سکتا ہے اور نہ ہی شام میں باقی رہے گا ،طلبہ کے ایک اجتماع سے ورچوئل خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ امریکا کی طرف سے دنیا میں رائے عامہ کو بہتر بنانے پر خرچ کردہ رقم کے باوجود اس کی حکومت اور نظام دنیا کے بیشتر حصوں میں بدنام ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امریکی جھنڈے جلائے جا رہے ہیں امریکا سے نفرت کے ذمہ دار امریکی حکومت میں شامل متشدد لوگ ہی نہیں بلکہ امریکی حکومت کی کارکردگی ہے، افغانستان، شام اور عراق میں جارحیت کی وجہ سے بھی امریکا سے نفرت کی جاتی ہے ،داعش کی سرپرستی کی وجہ سے بھی امریکا کو نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، امریکا دہشت گردی کی ترویج اور ناانصافی کر رہا ہے اور خاص کر کورونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہی کی وجہ سے بھی امریکا کو عالمی نفرت کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کے علاوہ امریکا کا ساتھ دینے والی حکومتوں کے بعض سربراہان بھی جب اپنے دل کی بات کرتے ہیں تو اس سے امریکی حکومت اور حکام کیلئے ان کی نفرت اور بے اعتمادی کا پتہ چلتا ہے،انہوں نے امریکا سے نفرت کی ایک اور وجہ موجودہ حکمرانوں کے رویے، کم مایہ، غیر منطقی اور بیہودہ باتیں کرنے والے صدر اور وزیر خارجہ کے اقدامات اور پالیسیوں کو قرار دیا،انہوں نے منہ زور طاقتوں کے مقابل ایران کی ثابت قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس نکتہ پر ہمیشہ توجہ رہنی چاہئے کہ دشمن اب بھی مایوس نہیں ہوا اور وہ ایرانی قوم کی تحقیر اور قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی مسلسل کوشش میں مصروف ہے، تاہم دشمن کی ان تمام تر کوششوں کے باوجود خداوند عالم نے دشمن کے مقدر میں ذلت و رسوائی ہی لکھی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular