
دمشق : شام کے صدربشاراسد اورمتحدہ عرب امارات یو اے ای کے ولیعہد محمد بن زاید کےدرمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اوراستحکام کے علاوہ مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کےموضوع پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اورعالمی مسائل کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لاتے ہوئے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


































