Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

روس اور اسرائیل کے درمیان تنازع، شام میں اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنانے کا الزام

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے بتایا ہے کہ رواں برس مئی کے دوران شام میں روس نے اسرائیلی طیاروں پر طیارہ شکن ہتھیار سے میزائل داغے تھے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور اسرائیل کے درمیان تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اسرائیل نے یوکرین جنگ کی مذمت کی، اسی کے بعد روس نے اپنے ملک میں موجود یہودیوں کی ایک امیگریشن ایجنسی کی اسکروٹنی شروع کر دی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 13 مئی کو ایک اسرائیلی چینل پر خبر نشر ہوئی کہ روس کے ایس 300 میزائل اسرائیلی طیاروں پر فائر کیے گئے ہیں۔وزیر دفاع نے حال ہی میں ایک کانفرنس کے دوران اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ہمارے طیاروں پر میزائل چلائے گئے تھے لیکن طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیے

Most Popular