
واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہاہےکہ ہندوستان میں مذہبی آزادی کے حالات بدتر ہوچکے ہیں۔
امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کے نفاذ پر روشنی ڈالی گئی۔ کمیشن کے چیئرمین ابراہم کوپر نے کہا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں، سکھوں، مسیحیوں، دلتوں اور آدیواسیوں کو حملوں اور ڈرانے دھمکانے جیسی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ ہندوستانی حکام اقلیتوں اور ان کی طرف سے وکالت کرنے والوں کی آواز کو دبا رہے ہیں۔ ان رجحانات اور امریکی خارجہ پالیسی پر ان کے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ کمیشن نے مطالبہ کیا کہ ہندوستانی حکومت مذہب یا عقیدے کے پر امن اظہار کے لیے حراست میں لیے گئے تمام قیدیوں کو رہا کرے۔


































