
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
صحافیوں کی عالمی تمظیم CPJ کی جانب سے بھی ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔، تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریباً 200 صحافیوں کے قتل نے اسے خطے کے دیگر مقامات پر میڈیا کو نشانہ کی حوصلہ افزائی کی، یہ خونریزی اب ختم ہونی چاہئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سرکاری ٹی وی پر دوران نشریات اسرائیلی حملے پر خاتون اینکر کو فوری سیٹ سے ہٹنا پڑا، خاتون اینکر سحر امامی نے پانچ منٹ بعد دوبارہ اسکرین پر آکر نشریات شروع کردیں۔
دوسری جانب چین میں اسرائیلی سفارتخانہ نے خبردار کیا ہےکہ چینی شہری زمینی بارڈر کراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے جلد نکل جائیں، چین کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے، چینی شہری اردن کی طرف نکل جائیں۔
امریکا نے اسرائیل ایران جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحیتیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ملٹری ری فیولنگ جہازوں کی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ بھیجی ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی نقل وحرکت بھی ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کی مشرق وسطیٰ تعیناتی میں ری فیولنگ جہاز اور طیارہ بردار جہاز نمٹز شامل ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکی فورسز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اضافی تعیناتی کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔


































