Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور ایران میں سیاحت کے فروغ کے لئے مشہد کراچی پرواز کا آغاز

کراچی: کراچی اور مشہد کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز ہو گیا۔ ایران کی تابان ایئر لائن کی پہلی پرواز منگل کی رات کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر اتری۔
منگل کی رات تابان ایئر لائن کا ایک ایئر بس 320 طیارہ 90 مسافروں کے ساتھ کراچی میں اترا اور واپسی میں اس پرواز سے 103 مسافر مشہد مقدس روانہ ہوئے۔
اس پرواز کی اہم بات یہ تھی کہ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے اپنے ایران دورے کا آغاز تابان ایئر کی اسی پرواز سے کیا۔ ایران میں وہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے ایران کے عہدیداران سے مذاکرات کریں گے۔
کراچی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان بھی پاکستانی وفد کے ہمراہ ایران آئے ہيں۔
اس سے قبل ایران کی تابان ایئر لائن کی ” مشہد کراچی” پرواز کے آغاز پر منگل کی رات ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ یہ تقریب کراچی کے جناح بین الاقوامی ایئرپورٹ میں منعقد ہوئی ۔
تابان ايئر لائن کی یہ پرواز ہفتے میں ایک دن منگل کے روز چلے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular