Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہوگئی

ضلع کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری ہیں، اس دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لوئر کرم میں جھڑپوں سے اب تک 150 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس وقت بگن علیزئی، ٹالوکنج، جیلامئے، کنج علیزئی مقبل، خار کلے بلیش خیل کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹالوکنج پر جیلامئے کے طرف سے دوبارہ لشکر کشی کوشش میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ شب مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق خرلاچی و بوڑکی گاؤں پر مبینہ طور پر افغانستان سے تکفیری دہشت گرد داعش نے بھاری ہتھیاروں سے شیعہ سنی پرامن شہریوں پر حملہ کیاہے۔ خارجی دہشتگرد مبینہ طور پر سرحدی باڑ کاٹ کر پاکستان میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ ضلع کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات کے دوران مجموعی طور 111 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران وہاں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مرکزی شاہراہ اور بازار بھی ضلع بھر میں تاحال بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قیام امن کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں اور گرینڈ امن جرگہ مذاکرات کے لیے مشران سے بات چیت میں سرگرم ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular