
پاراچنار: حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین کے جنگ بندی پر آمادہ ہونے کے باوجود مختلف علاقوں سے دو طرفہ فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ گاڑیوں پر فائرنگ سے زخمی نوجوان محمد علی دوران علاج دم توڑ گیا۔ حملے میں شہید مسافروں کی تعداد 52 ہوگئی۔ اب تک پرتشدد واقعات میں مجموعی طور پر ایک سو دو افراد جاں بحق اور ایک سو اڑتیس زخمی ہوگئے۔
ضلع میں موبائل ،انٹرنیٹ سمیت تعلیمی ادارے بند ہے۔ مین شاہراہ اور پاک افغان بارڈر خرلاچی بارڈر سے آمد و رفت بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق گرینڈ امن جرگہ مذاکرات کے لیے کوششوں میں مصروف ہے.


































