
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف آپریشنز کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ جبکہ چھ جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 9 خارجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران 10 خارجیوں کو ہلاک کیا۔ ٹل میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر خارجیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے دوران 3 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔


































