
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کیخلاف برطانیہ اور امریکا میں کیس کریں گے۔ دکھ ہے کہ عالمی عدالتوں میں جا رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کو بھٹو کے راستے پر نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے یوکے میں کیس کریں گے۔ اور ایک کیس ہم ڈونلڈ لو کے خلاف امریکہ میں کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم عالمی عدالتوں میں جا رہے ہیں۔ ہم قانون کے دائرے میں رہ کر چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے سب کچھ کریں گے۔


































