Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چالان پڑھا کر سنایا، عدالت نے کہا کہ تین الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ، سائفر کو جلسہ میں لہرایا گیا اور اس کے مندرجات کو زیر بحث لایاگیا، بطور وزیراعظم اور بطور وزیر خارجہ سائفر کو وزارت خارجہ کو واپس نہ بھیجا گیا ، سائفر کو جان بوجھ کر استعمال کرکے ملکی تشخص اور سلامتی کو نقصان پہنچا ۔
فرد جرم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے ، سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔
گزشتہ روز عدالت میں درخواستوں پر بحث کی گئی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی ، عدالت نے چالان کی نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق 6 متفرق درخواستوں کو نمٹایا۔
واضح رہے کہ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular