
بیجنگ: چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان حکومت کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مزید 50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے قطر میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے طالبان حکومت کے ہم منصب مولوی امیر اللہ متقی نے ملاقات کی تھی اور افغانستان کو درپیش مالی مشکلات سمیت سرحدوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ملاقات کے بعد چین نے طالبان حکومت کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد جاری کردی ہے جب کہ مزید 50 لاکھ کی امداد بھی جلد فراہم کی جائے گی۔ افغان نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد خاص طور پر ادویات اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے میں استعمال ہوں گی۔قبل ازیں دوحہ میں ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین چین کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔ ہمسائیہ ملک سے متصل سرحد محفوظ بنایا جائے گا۔


































