
اسلام آباد: چین نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک بار پھر چینی فورس تعینات کرنے پر زور دیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائیٹرز کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ایک بڑا سیکیورٹی بریچ قرار دیا تھا۔ حملوں کو روکنے میں ناکامی پر چین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مشترکہ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے مذاکرات پر مجبور کیا تھا۔ بات چیت میں شریک ایک سرکاری اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ میٹنگ کے دوران چینی حکام نے سیکیورٹی معاملات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے سیکیورٹی پروٹوکولز کو نظرانداز کیا۔ چین نے ایک بار پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پرزور دیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے چینی سیکورٹی تعینات کرنے پر اتفاق نہیں کیا اور چین سے کہاکہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے بجائے پاکستان کو انٹیلی جنس اور سرویلنس کا نظام بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے۔


































