
بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی ہمدردی پر امداد فراہم کرنی چاہیے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ دو شنبے میں چین، پاکستان ، روس کے وزرائے خارجہ اور ایرانی سینئر نمائندے کی ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے افغانستان اور خطے میں امن کیلئے کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور افغانستان میں جامع حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا.


































