
نیویارک : چین اور روس نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی قرارداد ویٹو کر دی۔ قرارداد کے محرک بحرین نے قرارداد مسترد ہونے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران مخالف قرار داد مسترد ہوگئی۔ کونسل کے پندرہ میں سے گیارہ ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ چین اور روس نے مخالفت کی۔ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ چند ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد قرارداد میں فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت شامل تھی۔ پھر بعد میں اسے حذف کردیا گیا۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے آبنائے ہرمز کے بطور ہتھیار استعمال کو روکنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی کے دنیا کے لیے سنگین نتائج ہوں گے اور اس طرزِ عمل کو دیگر آبی گزرگاہوں میں بھی دہرایا جا سکتا ہے، جس سے دنیا ایک جنگل میں تبدیل ہو جائے گی۔


































