
تل ابیب: صیہونی وزرا اتمار بن گوئر اور بیزالیل اسموٹریچ نے غزہ میں مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو غلطی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد بھی حماس موجود رہی تو وہ اور اُن کی جماعت حکومت چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی کابینہ میں اسی وقت تک رہیں گے جب تک حماس کا خاتمہ جنگ کا ہدف برقرار رہے۔
وزیرِ خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ روک کر مذاکرات پر رضامندی دینا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگین غلطی ہے اور اس سے اسرائیل کی طاقت اور عزم پر سوال اٹھتا ہے۔


































