Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے مزید محفوظ راستے فوری کھولنے کا مطالبہ

جنیوا : اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کے رہائشیوں کو امداد پہنچانے کے لیے مزید محفوظ راستوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈبلیو ایف پی نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد کو ضرورت مندوں تک بغیر کسی رکاوٹ یا خطرے کے پہنچنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ایجنسی نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے محصور پٹی میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کے خطرات سے خبردار کیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ غزہ میں ہر تین میں سے ایک شخص کئی دنوں سے بغیر خوراک کے رہ رہا ہے جو کہ آبادی میں بھوک اور محرومی کی شدید سطح کو اجاگر کرتا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکیورٹی کے بگڑتے حالات، محدود رسائی اور غزہ میں کمیونٹیز کی بڑھتی ہوئی مایوسی کے باوجود وہ زندگی بچانے والی خوراک کی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular