Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر مکمل فوجی قبضے کا منصوبہ فوری روکنے پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ۔ برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے اسرائیل سے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کا منصوبہ فوری روکنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا کہنا ہے اسرائیلی منصوبہ عالمی عدالتِ انصاف کے اس فیصلے کے خلاف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو دو ریاستوں کے متفقہ حل اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے جلد از جلد اپنے قبضے کو ختم کرنا چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں اپنی جارحیت کو مزید تیز کرنے کا اسرائیلی حکومت کا فیصلہ غلط ہے یہ اقدام اس تنازع کو ختم کرنے یا یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے میں مدد دینے کے لیے کچھ نہیں کرے گا۔ اس سے صرف مزید خونریزی ہوگی۔
جرمن چانسلر نے بھی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نےکہاکہ اسرائیل اس راستے پر نہ جائے جو غزہ میں انسانی تباہی کو مزید بڑھا دے گا۔ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کے لیے واحد راستہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے بھی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے نسل کشی جاری رکھنے اور قبضے کو وسعت دینے کے ہرقدم سے عالمی امن اور سلامتی کو شدید دھچکا لگا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular