
مناما: بحرین کی تنظیم وفا اسلامی نے ملک کے انتخابات کو نمائشی قرار دیتے ہوئے عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی اور کہاکہ انتخابات کا بائیکاٹ استبدادی حکومت کے مقابل استقامت کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ بحرین کی پارلیمنٹ نے گذشتہ دو عشروں کے دوران بحرینی قوم کا کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا ہے، اس دوران عوام کو سیاسی، اقتصادی، اور سماجی سمیت تمام شعبوں میں پسماندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بحرین میں پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت ہر شعبہ آل خلیفہ حکومت کے آلۂ کار کی حیثیت سے کام کرتا ہے. واضح رہے کہ بحرین میں اکتوبر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔


































