Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی بستیوں کے ساتھ یورپی یونین کی تجارت ختم کرنے پر زور

برسلز : یورپی یونین کے 9 ممالک نے یورپی کمیشن سے مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یورپی یونین کے 9 ممالک نے یہ خط یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کیلس کے نام لکھا ہے، جس پر بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے ہیں۔ اپنے خط میں وزرائے خارجہ نے جولائی 2024 میں جاری ہونے والے بین الاقوامی عدالت انصاف کے مشاورتی فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ اور وہاں کی بستیوں کا قیام غیر قانونی ہے۔
وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یورپی کمیشن ایسے ٹھوس اقدامات کے لیے تجاویز تیار کرے، تاکہ عدالت کی جانب سے واضح کی گئی ذمہ داریوں پر یورپی یونین عملدرآمد کر سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular