
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ کشمیر کے علاقے سوپور کے بومئی گاؤں میں فوجیوں کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا۔ فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رات گئے تک گاؤں میں تلاشی کا آپریشن جاری تھا اور سیکیورٹی فورسز نے گائوں کا مکمل محاصرہ کیا ہوا تھا۔ 48 گھنٹوں کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔


































