Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امدادی مرکز پر وحشیانہ قتل عام اور فضائی حملے، 132 فلسطینی شہید ، بھوک سے 18 شہادتیں

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں امدادی مرکز اب تک کا سب سے بڑا قتل عام کیا ہے۔ بانوے امداد کے متلاشیوں سمیت ایک سو بتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھوک نے اٹھارہ افراد کی جان لے لی۔
صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی زيكيم راہداری کے قریب امداد کے متلاشیوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے درجنوں افراد زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔ جبکہ ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔ صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے بھی جاری رکھے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو بتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پرحملوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی۔ یہ حملے القدس بریگیڈ اور مجاہدین بریگیڈ کے تعاون سے مشترکہ طور پر کئے گئے۔ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بھوک نے ایک دن میں اٹھارہ فلسطینیوں کی جان لے لی۔
زیادہ تر اموات بچوں کی ہوئی ہیں۔ اب بھی ہزاروں بچے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular