Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر وحشیانہ حملے، اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھرگئے

غزہ : صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھرگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ میں جگہ جگہ بم برسائے۔ جبکہ اسرائیلی کشتیوں نے غزہ کے جنوب میں رفح اور خان یونس شہرکے ساحلوں پر گولہ باری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں شدید بمباری اور شیلنگ کی ہے۔ صیہونی فوج نے شہریوں کو خان یونس یونس سے انخلا کا حکم دینے کے بعد خان یونس کے شمال میں زمینی کارروائی تیز کردی ہے۔ خان یونس کے اطراف شدید گولہ باری سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
صیہونی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ رہائشی عمارتوں اور مکانات کی تباہی سے اٹھارہ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نےمصر کی سرحد پر واقع رفح شہر میں بھی بڑی کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ اسرائیلی ایجنسی شن بیت نے قطر، ترکیہ اور لبنان میں بھی حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ صیہونی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹینکوں اور بکتربندگاڑیوں کے ساتھ فوجی قلقیلیہ ۔ جیریکو، جنین اور تلکرم میں گھس گئے۔ فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ 60 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular