Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

غزہ پر وحشیانہ حملے، مزید 59 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ سٹی میں رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت انسٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے سب سے مہلک حملہ نصیرات کیمپ میں ایک مکان پر کیا جس میں ایک ہی گھر کے نو افراد کو شہید کردیا گیا۔ جنگی طیاروں نے خان یونس ۔ الصابرہ اور الزویدہ کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جہاں فضائی اور زمینی حملوں میں بڑے پیمانے پر شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔
اسرائیلی حملوں میں کئی مکانات اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور بڑی تعداد میں مکین ملبے تلے دب گئے۔
امداد کی بندش سے قحط کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ بھوک کی شدت سے دو بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔ فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں ہر تین میں سے ایک بچہ چوبیس گھنٹوں میں مکمل طور پر بھوکا رہنے پر مجبور ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular