
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں مزید تریپن فلسطینی شہید کردئے جبکہ صمود فلوٹیلا میں شامل ایک کشتی اسرائیلی محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ صیہونی فوج نے البریج ۔ دیرالبلاح ۔ صابرہ اور نصیرات میں وحشیانہ حملے کئے جہاں مکانات اور رہائشی اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں بڑے پیمانے پرجانی نقصان ہوا ہے۔ سب سے زیادہ انتیس لاشوں کو ناصر اسپتال لایا گیا۔ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے سینکڑوں متاثرین کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے.
ادھر صیہونی فوج کی کارروائی سے بچ نکلنے والی ایک کشتی نے اب بھی غزہ کی جانب سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ پولینڈ کی پرچم بردار کشتی پر چھ افراد سوار ہیں اور یہ کشتی غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً چالیس ناٹیکل میل دور ہے۔ گذشتہ روز صیہونی فوج نے چوالیس کشتیوں کو روک کر 443 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔


































