Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر وحشیانہ حملے، مزید 40 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ: غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی حملوں میں مزید چالیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ لڑائی میں میجر سمیت تین صیہونی فوجی بھی مارے گئے۔ جنگی طیاروں نے رات بھر جبالیہ ۔ خان یونس۔ المغازی۔ غزہ شہر۔ رفح اور دوسرے علاقوں پر بم برسائے۔ رفح میں ایک مکان کو میزائل سے اڑا دیا گیا جس سے 9 افراد شہید ہوئے۔
المغازی میں بمباری سے عمارت تباہ ہوگئی اور ایک خاندان کے 22 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خان یونس اور جبالیہ میں بھی شہادتیں ہوئیں۔ ادھر خان یونس اور شمالی بیت لاہیہ میں مزاحمت کاروں اور صیہونی فوج میں شدید لڑائی جاری ہے۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی 23 گاڑیاں مکمل یا جزوی تباہ کردیں۔ چھ فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ لڑائی میں ریزرو فوج کے میجر سمیت تین فوجی مارے گئے۔ صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بلاطہ۔ نابلوس ۔ بیاد اور تمون پر دھاوا بول دیا۔ کارروائی کے دوران دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے.

مزید پڑھیے

Most Popular