
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں میں مزید تین سو پچاس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غزہ پر صیہونی فوج نے فضا۔ زمین اور سمندر سے بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔ قابضین نے غزہ شہر کے مشرق میں الدرج محلے۔نصیرات۔ خان یونس اور رفح میں مکانات کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمین اور سمندر سے بھی شدید گولہ باری کی گئی۔ حملے میں کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ درجنوں افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ سب سے زیادہ اموات رفح اورخان یونس میں ہوئیں۔ طیاروں نے خان یونس میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔
شہدا کی مجموعی تعداد سترہ ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 46,000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حماس کے القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ صیہونی بمباری اور گولہ باری کے دوران متعدد اسرائیلی قیدی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ قید صیہونی فوجی کو چھڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اس دوران فوجی ہلاک ہوگیا۔


































