Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

برطانیہ کو اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی ممکنہ حمایت پر سیاسی بدامنی کا خدشہ لاحق

لندن : برطانیہ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی ممکنہ حمایت پر سیاسی بدامنی کا خدشہ لاحق ہوگیا۔ گارڈین اخبار کے مطابق برطانوی حکومت کا ماننا ہےکہ اگر آئی سی سی اسرائیلی حکام کے جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر راضی ہو جائے تو برطانیہ میں سیاسی نتائج سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کو آئی سی سی کو تحریری مشاہدات فراہم کرنا تھے کہ آیا کہ عالمی عدالت اسرائیلی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کر سکتی ہے یا نہیں۔ جولائی میں انتخابات کے بعد نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان کوششوں کو آگے نہیں بڑھائے گی۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ برطانیہ میں مضبوط ایران مخالف لابی سوال کرے گی کہ جب برطانیہ ایرانی پاسداران انقلاب پر پابندی نہیں لگاتا ہے تو وہ اپنے اتحادی اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کو کیوں ترجیح دے رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular