
تہران: اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ، کمانڈر IRGC ایرو اسپیس فورس، شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔
صہیونی حکومت کی جانب سے تہران سمیت مختلف شہروں پر فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی فوجی اور جوہری شخصیات کی شہادت ہوئی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ، کمانڈر IRGC ایرو اسپیس فورس بھی شہید ہوگئے ہیں۔


































