Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اضافی ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاروباری افراد اور حکومت کے حامی ٹیرفس کے اعلان کے بعد امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دے رہے ہیں اس میں میکڈونلڈز، کوکا کولا، ایمیزون اور ایپل جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
انڈیاز واؤ سکن سائنس کے شریک بانی منیش چوہدری نے لنکڈ ان پر ویڈیو میں میڈ ان انڈیا مصنوعات پر زور دیا۔ گاڑی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ‘ڈرائیو یو’ کے سی ای او راہم شاستری نے لکنڈ ان پر لکھا کہ انڈیا کے پاس بھی چین کی طرح اپنا ٹوئٹر، گوگل، یوٹیوب، واٹس ایپ اور فیس بک ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلور میں اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ انڈین کمپنیاں دنیا کے لیے چیزیں بناتی ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ پہلے انڈیا کی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular