
باکو :آرمینیااور آذربائیجان کے درمیان ایک سال کے وقفے کے بعد پھر سرحدی جھڑپیں شروع ہوگئیں، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے،15 فوجی مرنے کے بعد آرمینیا نے روس سے مدد مانگ لی،آذری فوج نے 12 آرمینیائی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، سرحدی جھڑپ میں آذری فوج کی جانب سے توپخانے، چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، آذری فوج نے جھڑپوں کے دوران 2 سرحدی چیک پوسٹیں بھی آرمینیائی قبضے سے چھڑا لی ہیں،
آرمینیا نے روس سے مدد کی درخواست کی اور زور دیا کہ روس 1987 کے دفاعی معاہدے کے تحت آرمینیا کے علاقوں کا دفاع کرے۔


































