
غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے ساحل پر قائم کیفے پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت انتالیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے ساحل پر کیفے اور البقع ریسٹ ایریا پر حملہ کیا۔علاقے میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ حملے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے یافا اسکول پر بھی بمباری کی جہاں سینکڑوں بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے۔ الاقصیٰ اسپتال کے احاطے میں لگے خیموں پر بھی بم برسائے گئے۔ جس کے نتیجے میں کئی شہادتیں ہوئیں۔
چوبیس گھنٹوں میں اسکول اور دیگر مقامات پر حملوں میں شہدا کی تعداد ستانوے تک جاپہنچی۔ادھر کفرجبالیہ میں مزاحمت کاروں نے فوجی گاڑی کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔۔ گذشتہ ماہ ہلاک فوجیوں کی تعداد بیس ہوگئی۔۔


































