
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فتح کے بعد روس کے کسی نیٹو ملک پر حملے سے متعلق امریکی صدر کا بیان مکمل احمقانہ قرار دے دیا۔ سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں پیوٹن نے کہا کہ روس کو نیٹو کے فوجی اتحاد سے لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ روس کے پاس نیٹو ممالک کے ساتھ لڑنے کی کوئی جیو پولیٹکل، اقتصادی، سیاسی یا فوجی وجہ نہیں ہے۔ پیوٹن نے کہاکہ اپریل میں فن لینڈ کا نیٹو میں داخلہ روس کو مجبور کرے گا کہ وہ اپنی سرحد کے قریب شمالی روس میں مخصوص یونٹوں کو تعینات کرے۔


































