Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مغربی میڈیا کی متعصبانہ اور جانبدارانہ رپورٹنگ، برطانوی صحافی کی مذمت

انقرہ: برطانوی صحافی نے مغربی میڈیا پر جانبداری کا الزام لگادیا ۔ ہیری فیر کہتے ہیں اسرائیلیوں کے ساتھ پیش آئے واقعات بڑھا چڑھا کر پیش کئیے جارہے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کے مصائب نظر انداز کئیے جارہے ہیں ۔ ترک میڈیا سے گفتگو میں ہیری فیر نے کہاکہ غزہ کے معاملے پر مغربی میڈیا کی رپورٹنگ متعصبانہ ہے۔ انہوں نے مغربی میڈیا کے انداز بیاں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہیری فئیر کہتے ہیں انتقام کی خاطر غزہ کو خون میں نہلایا جارہا ہے۔ ایسے میں مغربی میڈیا کی توجہ کا مرکز اسرائیل کے واقعات ہیں جبکہ غزہ میں شہریوں خصوصاً بچوں کی اموات سے چشم پوشی کی جارہی ہے ۔ بی بی سی سمیت کئی ادارے غزہ میں مارے جانے والوں کیلئے مرگئے جبکہ اسرائیل میں مرنے والوں کےلئے مقتول کی اصطلاح استعمال کرتا ہے جو اسرائیلی موقف کا عکاس ہے۔ مغربی میڈیا کی ساری توجہ موجودہ واقعات پر ہے جبکہ غزہ پر سالوں سے جاری محاصرے اور مظالم کا کوئی ذکر نہیں۔ ہیری نے اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کو بھی بے بنیاد قرار دیا جو حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کے سر قلم کرنے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular