
بصرہ : عراق کے شہر بصرہ میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں کا آغاز جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو حملہ آور مارے گئے۔ اہلکار فوری طور پر سرکاری عمارتوں پر فائرنگ کرنے والے بندوق برداروں کی شناخت نہیں کر سکے لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے حامی تھے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ بصرہ میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


































