
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم ) سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔ رہنماؤں نےکہا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، زمینی راستے سے جانے پر پابندی جیسے حکومتی اقدامات اشتعال انگیز ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ زیارات پر جانے والوں پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


































